نصیر خان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں الوداعی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جہاں ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ریٹائرڈ نصیر خان کو شال پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو منیندر ناتھ اپادھیائے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر ایڈمنسٹریشن دیواکر سنگھ اور دیگر عہدیداروں کے ذریعہ نصیر خان کو یادگاری نشانات دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
ڈی ایم کی صدارت میں نصیر خان کی الوداعیہ تقریب
ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں آج محکمہ ریونیو میں کام کرنے والے ڈرائیور نصیر خان اپنی خدمات مکمل کرنے کے بعد آج ریٹائر ہو گئے۔
ڈی ایم کی صدارت میں نصیر خان کی الوداعیہ تقریب
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈرائیور نصیر خان اپنے حسن اخلاق ، کردار اور اچھے اوصاف کے ذریعے محکمے میں جانے جاتے تھے۔ میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ مستقبل میں صحت مند اور خوشحال رہیں ۔اس موقع پر ضلعی مجسٹریٹ نے اپنے ماتحت افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ریٹائرڈ نصیر خان کے تمام واجبات فوری ادا کئے جائیں۔ اس الوداعی تقریب میں محکمہ محصولات کے افسران اور عملہ اور وہیکل ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔