اردو

urdu

ETV Bharat / state

نقوی کی جیا پردہ اور اعظم خان پر نکتہ چینی

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بی جے پی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جیاپردہ اور رکن پارلیمان اعظم خان پر شدید نکتہ چینی کی۔

By

Published : Jul 27, 2019, 11:04 PM IST

نقوی نے جیا پردہ اور اعظم خان پر تنقید کی

مختار عباس نقوی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ رامپور پہنچے جہاں ان کا بی جے پی کارکنان نے استقبال کیا۔

پروگرام کا آغاز مختار عباس نقوی کے ذریعہ گل پوشی اور شمع روشن کرکے کیا گیا۔
بی جے پی کی اس تقریب سے سابق لوک سبھا امیدوار جیا پردہ غیر حاضر رہیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے نام لیے بغیر جیا پردہ کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ہم نے بہت سے چناؤ لڑے ہیں، جس میں ہم چناؤ جیتے بھی ہیں اور ہار بھی گئے ہیں، لیکن ہم نے کبھی اپنے کارکنان کو اس کا مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔

نقوی نے جیا پردہ اور اعظم خان پر تنقید کی

واضح رہے کہ عام انتخابات میں شکست کے بعد جیا پردہ نے اس کے لیے اپنی ہی پارٹی کے کارکنان کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس کی شکایت بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں سے بھی کریں گی۔

وہیں انہوں نے رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف کانگریس کے اقلیتی سیل کے کارکنان کی جانب سے چل رہے احتجاجی مظاہروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'ہاتھی جب دلدل میں پھنس جاتا ہے تو چوہے بھی اس کی دم پکڑ کر ناچتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details