اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nahjul Balagha Education Competition نہج البلاغہ کی تعلیمات میں کامیابی کا راز مضمر ہے، مولانا حسین عباس ترابی - نہج البلاغہ کی تعلیمات میں کامیابی کا راز مضمر ہے،

لکھنؤ کے باقریہ غازی، منڈی میں نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں درسگاہ باقریہ کے طلبا کے علاوہ مختلف مدارس کے طلبا خصوصاً مدرسہ 'حجت العصر'کے طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ Nahjul Balagha Education Competition

مولانا حسین عباس ترابی
مولانا حسین عباس ترابی

By

Published : Dec 6, 2022, 12:19 PM IST

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی درسگاہ باقریہ میں 'نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ' کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مدرسہ حجت العصر کے طالب علم 'باقر مرزا' نے کیا۔ درسگاہ کے صدر مدرس مولانا حسن عسکری ممتاز الافاضل نے طلباء کو تعلیمی مقابلہ کی افادیت کے بارے میں بتایا۔

نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے کوآرڈینیٹر اور درسگاہ باقریہ کے بانی مولانا حسین عباس ترابی نے نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی کا راز قرآن اور اہل بیت کی تعلیمات میں ہی مضمر ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو ابتدائی زندگی سے قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات خصوصا نہج البلاغہ کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے ۔ آج مسلمانوں کی بدبختی کا سبب قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات سے دوری ہی ہے ۔ Nahjul Balagha Education Competition

مولانا حسین عباس ترابی نے کہا کہ آج بڑے بڑے اے سی ہال میں بیٹھ کر شیعوں کے مسائل پر غور وفکر کرنے کے بجائے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسلمان خصوصا شیعہ حضرات تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں جبکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی صرف علم کے حصول اور اس پر عمل کرکے ہی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ Nahjul Balagha Education Competition

انہوں نے تمام طلباء کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد آپ کی زبان قرآن اور نہج البلاغہ ہونا چاہیے ۔ انشاءاللہ نہج البلاغہ تعلیمی مقابلہ کے نتیجے کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ اور پانچ بہترین طلبا کو ، درسگاہ باقریہ کے سالانہ پروگرام جلسہ تقسیم انعامات و تعلیمی مظاہرہ کے موقع پر ، اس سال کے مہمان خصوصی حجت الاسلام مولانا سید صفی حیدر کے ذریعے خصوصی انعام اور اسناد سے نوازا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : Supplementary Budget اترپردیش اسمبلی میں اضافہ بجٹ پیش، اقلیتوں کے لئے خاص

ABOUT THE AUTHOR

...view details