نگرنگم کے افسر آر کے سون نے بتایا کہ مجھولہ علاقے کے ٹی پی نگر میں نگرنگم کی زمین پر غیرقانونی تعمیرات کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھادیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری زمین پر کچھ لوگوں نے ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے برخواست کردیا گیا۔
مرادآباد: نگرنگم نے ناجائز قبضہ کو برخاست کردیا - اترپردیش
ریاست اترپردیش کے مرادآباد تھانہ مجھولہ علاقے میں ٹی پی نگر کے قریب ایک اراضی پر کی جارہی تعمیر کو مرادآباد نگرنگم نے رکواتے ہوئے تعمیر کی گئی دیوار کو ڈھادیا۔
مرادآباد: نگرنگم نے ناجائز قبضہ کو برخاست کردیا
وہیں دوسری جانب محمد عمر نے بتایا کہ یہ زمین تین افراد کی ہے اور عدالت میں اس زمین سے متعلق مقدمہ میں جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں مقدمہ جیتنے کے بعد اس زمین پر ایک ہال تعمیر کیا جارہا تھا جسے نگرنگم نے ڈھادیا۔