اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں روح افزا کی قلت نہیں

رواں ماہ رمضان المبارک کے ابتداءسے ہی ملک بھر میں شربت روح افزا کی قلت رہی ہے۔

رمضان سے ہی روح افزا کی قلت

By

Published : May 30, 2019, 7:39 PM IST

تاہم ملک کے دارالحکومت دہلی سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پہلے رمضان سے ہی روح افزا کی قلت نہیں رہی ہے۔

رمضان سے ہی روح افزا کی قلت

میرٹھ کے کرانہ دکان پر روح افزاوافر مقدار میں موجود ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ابتدأ رمضان سے ہی شہر میں روح افزا کی قلت نہیں رہی ہے۔ لوگ وقت بروقت اس کی خریداری کرتے رہے ہیں،جس میں اب تک کسی طرح کی کوئی بھی دشواری پیش نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ہی ملک بھر میں روح افزا کی قلت کی خبریں شائع ہونے کے بعد پاکستان نے بھی اس کے بھرپائی کی پیشکش کی تھی۔

ماہ صیام میں روزے دار شربت روح افزا رغبت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

روح افزا بنانے والی کمپنی ہمدرد کے سی او کے حوالے سے کئی میڈیا رپورٹز کے مطابق روح افزا کی مصنوعات میں کمی واقع ہوئی تھی جس کی ایکسپورٹ وافر مقدار میں نہیں ہوئی۔

لیکن زمینی حقیقت اس کے قلت کی تردید کر رہی ہیں میرٹھ شہر میں روح افزا وافر مقدار میں موجود ہے وہیں قرب و جوار کے اضلاع میں بھی روح افزا کی قلت نہیں رہی ہے۔

اب یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا روح افزا کی قلت کی خبر اشتہار تھی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details