اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر ویمن ہسپتال عملے کے 4 ارکان کورونا مثبت پائے گئے

مظفرنگر کے ڈسٹرکٹ ویمن ہسپتال میں کرونا کا مثبت کیس پائے جانے کے بعد یہاں 48 گھنٹوں کےلیے او ٹی او پی ڈی کو بند کردیا گیا۔

Muzaffarnagar women hospital 4 employees test COVID-19 +ve
مظفرنگر ویمن ہسپتال عملے کے 4 ارکان کورونا مثبت پائے گئے

By

Published : Aug 22, 2020, 5:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کوویڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس وبا پر قابو پانے کےلیے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

مظفرنگر ویمن ہسپتال عملے کے 4 ارکان کورونا مثبت پائے گئے

کورونا سے متاثر علاقوں کو سنیٹائز کیا جارہا ہے اور کورونا ٹسٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس دوران مظفرنگر کے سرکاری ہسپتال برائے خواتین میں گزشتہ روز 4 مثبت کیسز پائے جانے کے بعد او پی ڈی اور او ٹی سرویس کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ ہسپتال کو مکمل طور پر سنیٹائز کیا جارہا ہے اور زچگی کےلیے آنے والی خواتین کو میرٹھ ہسپتال بھیجا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details