اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: پولیس تصادم میں منشیات کے ساتھ تین ملزمان گرفتار - زیرو ڈرگس مہم مظفر نگر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی ہدایت پر ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جا رہی زیرو ڈرگس مہم میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Muzaffarnagar: Three accused arrested with drugs in police clash
مظفر نگر: پولیس تصادم میں منشیات کے ساتھ تین ملزمان گرفتار

By

Published : Aug 16, 2020, 7:04 PM IST

مظفر نگر کے تھانہ بڑھانا علاقے کے بوانا سے خان پر راستے پر بھٹیے کے پاس پولیس تصادم میں تین منشیات فروش ملزمان کو سات لاکھ روپے کے گانجے کے ساتھ گرفتار کیا ہے، جن کے پاس سے غیر قانونی اسلحے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پکڑے گئے ملزمان کے نام شاہ عالم والد منور رہائشی حسین پور کلا تھانہ علاقہ بڑھانا، سومین ولد اختر رہائشی حسین پور کلا تھانہ علاقہ بڑھانا اور نریندر ولد اوم پرکاش قصبہ تھانہ بڑھانا ہیں۔

پولیس نے ان کے قبضے سے 38.5 کلوگرام گانجا، جس کی مارکیٹ ویلیو تقریب 7 لاکھ روپے ہے، ایک طمنچا اور زندہ کھوکا کارتوس،اور ایک انڈیگو کار برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان آندھر پردیش سے گانجے کو اترپردیش کے الگ الگ ضلع میں میں فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details