ایس پی کرائم درگیش کمار سنگھ نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ چہپار اور کرائم برانچ نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ چہپار کے روحانہ سے رام پور روڈ پر جعلی سیمنٹ فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔
اس چھاپے کے دوران 5 ملزمین کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے اور جعلی تیار شدہ سیمنٹ، جعلی خام سیمنٹ اور جعلی سیمنٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملزمین کے نشان دہی پر دو گاڑیاں پک اپ بھی برآمد ہوئی ہیں ، جس میں 183 ملاوٹی سیمنٹ کے بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان مظفر نگر کے ہی رہائشی ہیں۔ تو وہیں دیگر پانچ ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔
مفرور ملزمین میں راجیش سنگھل فیکٹری کا مالک، رہائشی اگریسین وہار تھانہ نئی منڈی، قدیر ولد عالم، رہائشی محلہ کرشن پوری، تھانہ شہر کوتوالی، ابھیشیک ساکن اگریسن وہار تھانہ نئی منڈی، مزمل ولد عبد الرشید ساکن اوجھری تھانہ ساد ناگلی ضلع امروہہ ہیں۔ اور سلیم رانا ولد مرتضیٰ انمول وہار، چکانہ روڈ تھانہ کوتوالی دیہات کا رہائشی ہے۔