اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر پولیس نے جعلسازی کرنے والے تین ملزمان کو کیا گرفتار - مظفر نگر ایس پی سٹی

پولیس نے جعلسازی کرنے والے گروہوں کا پردہ فاش کیا ہے، پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مظفر نگر پولیس نے جعلی سازی کرنے والے تین ملزمان کو کیا گرفتار
مظفر نگر پولیس نے جعلی سازی کرنے والے تین ملزمان کو کیا گرفتار

By

Published : Feb 12, 2021, 2:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر پولیس نے لوگوں کے ساتھ جعلسازی کرنے والے تین شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے. ان بدمعاشوں کے قبضے سے 17 مختلف بینکوں کے پاس بک 21 اے ٹی ایم 11 چیک بک موبائل فون اور 30 ہزار روپے نقد برآمد کیے ہیں۔

مظفر نگر پولیس نے جعلی سازی کرنے والے تین ملزمان کو کیا گرفتار

مظفر نگر ایس پی سٹی نے بتایا کہ مظفرنگر کہ تھانہ سول لائن پولیس نے تین شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے جن کا یہ کام تھا کہ جعلی آدھار کارڈ بنا کر مختلف بینکوں میں جعلی اکاؤنٹ کھلواتے تھے اور ان اکاؤنٹس کا استعمال آن لائن فراڈ کے لیے کرتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آگے کی کاروائی کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے ذریعے جو جعلی آدھار کارڈ بنائے جاتے تھے اس میں فوٹو اور نام وغیرہ تو سہی رہتا تھا باقی ترسیل زر کا پتہ بدل دیا جاتا تھا۔

ایس پی سٹی کے مطابق پوچھ گجھ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ چار سے پانچ مہینوں سے اس کام کو انجام دے رہے تھے، اس سے قبل یہ جے پور میں بھی اس طرح کے کام کو انجام دے چکے ہیں اور اب مظفرنگر میں اس کام کو انجام دے رہے تھے، جن کو وقت رہتے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہم اس سے متعلق مزید بینکوں سے بھی جانکاری موصول کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details