ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی تھانہ علاقے کی پولیس نے مظفر نگر کے ایس ایس پی، ابھیشیک یادو کی ہدایت پر ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جا رہی زیرو ڈرگس مہم کے دوران وہیلنہ چوکی پر چیکنگ کے دوران نگر کوتوالی پولیس نے شاطر مجرم نینو تیاگی گینگ کے صدر سمیت 9 مجرمان کو گرفتار کیا ہے۔
مظفر نگر میں نو منشیات فروش گرفتار گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 744.79 گرام اسمیک جس کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے اور ایک بریزہ کار برآمد کی ہے۔
پولیس نے اس معاملے میں نو ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان میں سے ایک ملزم جنتا علاقے کا ہسٹری شیٹر ہے۔ پکڑے گئے سبھی ملزمان مظفر نگر کے ہی رہائشی ہیں۔
اس سلسلے میں مظفر نگر ایس پی دیہات نیپال سنگھ نے بتایا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی ہدایت پر زیرو ڈرگس کیمپین کے تحت چیکنگ آپریشن کے دوران وہیلنا چوکی پر کچھ لوگوں کو ایک گاڑی میں مشتبہ دیکھا گیا، پولیس نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے گھیرا بندی کرتے ہوئے تمام نو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ان میں سے شاداب مینو گینگ کا ٹاپ ٹین مجرم ہے اور شمیم مظفرنگر کے جانسٹھ تھانہ علاقے کا ہسٹری شیٹر ہے۔