مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی کوتوالی پولیس کو ٹاپ ٹین 20 ہزار کے انعامی بدمعاش کو حیدراباد سے گرفتار کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔مطلوب شرپسند واردات کو انجام دینے کے بعد حیدرآباد میں چھپا ہوا تھا۔ملزم اپنی تمام جائیداد بیچ کر حیدرآباد چلا گیا تھا اور وہاں اپنی شناخت چھپا کر رہ رہا تھا۔
پولیس کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔گرفتار بدمعاش سال 2009 سے پولیس کی گرفت سے باہر سے تھا۔وہ ہمیشہ عدالت میں سرنڈر کرتا رہا ہے۔ اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت تقریباً دو درجن مقدمات درج ہیں۔ سال 2009 میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مظفّر نگر میں آکاش فرنیچر میرٹھ روڈ پر چوکیدار بھوپال سنگھ کا قتل کیا تھا۔ سال 2009 میں ہی اس نے قدوائی نگر میں بنے میا کو گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔ اس کے بعد اس نے یکے بعد دیگر جرائم کی کئی وارداتوں کو انجام دیا۔