اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر : فوٹوگرافر سوسائٹی کا انتظامیہ کو میمورنڈم

مظفرنگر فوٹو گرافر سوسائٹی نے نائٹ کرفیو کے دوران فوٹوگرافر اسٹاف کو ہو رہی پریشانیوں کے سلسلسے میں انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا۔

فوٹوگرافر ایسوسی ایشن نے نائٹ کرفیو کے حوالے سے انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا
muzaffar nagar

By

Published : Apr 16, 2021, 8:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے درجن سے زائد کارکنان اور عہدے داروں نے نائٹ کرفیو کے دوران فوٹوگرافرز کو پیش آرہی مشکلات کے سلسلے میں انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا۔

فوٹوگرافر ایسوسی ایشن نے نائٹ کرفیو کے حوالے سے انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا

اس میمورنڈم میں انہوں نے کہا 'کورونا معاملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بہت سے اضلاع میں نائیٹ کرفیو نافذ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے فوٹوگرافروں کو، جو شادی کی تقریبات اور دیگر کاموں سے ہو کر رات کے وقت گھر لوٹتے ہیں۔ اس وقت پولیس انتظامیہ کی جانب سے انہیں پریشان کیا جاتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
نماز جمعہ کی مناسبت سے مولانا خالد رشید فرنگی کی اپیل

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا 'نائیٹ کرفیو کے دوران فوٹوگرافروں کو تھوڑی سہولیات فراہم کی جائیں جس سے وہ اپنے کاموں کو آسانی کے ساتھ کرسکیں اور اپنے گھر جا سکیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details