اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: تبادلوں کے خلاف طبی عملے کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع مظفرنگرمیں واقع ضلع ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اتر پردیش ہیلت میڈیکل فیڈریشن کے بینر تلے فیڈریشن کے ڈاکٹرز نے طبی عملے کے تبادلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ گھنٹوں کے لیے ضلع ہسپتال کو تالا لگا دیا۔

مظفرنگر: طبی عملے نےتبادلوں کےخلاف احتجاج کیا
مظفرنگر: طبی عملے نےتبادلوں کےخلاف احتجاج کیا

By

Published : Jul 11, 2021, 7:57 PM IST

مظفرنگر میڈیکل ہیلتھ فیڈریشن اترپردیش کے ڈاکٹرز نے ضلع ہسپتال کے احاطے میں صبح آٹھ بجے سے دس بجے تک میڈیکل آفیسر کے دفتر کے باہر ڈاکٹر شکنتلا دیوی اور کنوینر ڈاکٹر سنجیو کمار لامبا کی سربراہی میں یہ احتجاج کیا گیا۔

مظفرنگر: طبی عملے نےتبادلوں کےخلاف احتجاج کیا

اس ضمن میں ڈاکٹر سنجیو کمار لامبا نے بتایا کہ محکمہ صحت کے کئی ملازمین کی کورونا وبا کے دور میں موت ہو چکی ہے۔' ہم نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے کام کو بخوبی انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: اے ٹی ایس نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا

انھوں نےکہا محکمہ صحت کے ملازمین کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے اور زبردستی ان کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے میڈیکل ہیلتھ ڈاکٹرز کو ایک مہینے کی تنخواہ دی گئی ہے لیکن یہاں پر ملازمین کو کچھ بھی نہیں دیا گیا ہے اور حکومت ملازمین کو زبردستی منتقل کرنے کا کام کررہی ہے۔

کورونا دور ابھی جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں ہیلتھ ورکرز کو دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ 'ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے کیے جارہے تبادلوں کو روکا جائے، اگر حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو ہم کام کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور لکھنؤ جا کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details