اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarnagar MDA Seals Construction Shopping Mall: مظفر نگر ایم ڈی اے نے دس کروڑ مالیت کا شاپنگ مال سیل کیا

مظفر نگر کے ناولٹی چوک پر واقع ناولٹی میں تعمیراتی شاپنگ کامپلیکس کو مال ایم ڈی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا ہے۔ Muzaffarnagar MDA seals construction shopping mall

مظفر نگر ایم ڈی اے نے دس کروڑ مالیت کی شاپنگ مال سیل کی
مظفر نگر ایم ڈی اے نے دس کروڑ مالیت کی شاپنگ مال سیل کی

By

Published : May 8, 2022, 5:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ناولٹی چوک پر واقع ناولٹی سینما کی جگہ پر شاپنگ کامپلیکس بنایا جا رہا ہے، جس پر ایم ڈی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دس کروڑ روپے مالیت کی تعمیراتی شاپنگ کومپلیکس سیل کر دیا ہے۔ Muzaffarnagar MDA seals construction shopping mall۔ اسے ممتا ڈیولپرس نامی گروپ کے ذریعے بنایا جا رہا تھا، ایم ٹی اے سکریٹری مہندر پرساد کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شاپنگ کمپلیکس کو سیل کر دیا گیا۔

مظفر نگر ایم ڈی اے نے دس کروڑ مالیت کی شاپنگ مال سیل کی

ایم ڈی اے کے سکریٹری مہندر پرساد کے مطابق اس شاپنگ کمپلیکس میں تین بار تعمیراتی کام کو روکا جا چکا تھا، لیکن اس کے باوجود بلڈرز نے نظر انداز کرتے ہوئے تعمیراتی کام چلا رکھا تھا۔ ایم ڈی اے کے سکریٹری کے ذریعے اس بڑی کاروائی سے لوگوں میں یہ معاملہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے کہ اس دوران ایم ڈی اے کے سکرٹری مہندر پرساد اس وقت سخت لہجے میں نظر آئے۔ جب میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ یہ چالیس دکان کب سے بن رہی ہیں، محکمہ ایم ڈی اے اب تک کہاں سو رہی تھی، اس پر انہوں نے بتایا کہ اس شاپنگ کومپلیکس کا تعمیراتی کام تین بار روکا جا چکا ہے اور اور ماتحت افسران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب یہ تعمیراتی کام ایک انچ بھی بڑھا تو اس پوری عمارت کو زمین دوز کر دیا جائے گا۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details