اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کلیکٹریٹ کے احاطے میں سابق فوجی تنظیم کے ریٹائرڈ فوجیوں نے ضلع انتظامیہ کو اپنے مختلف مطالبات کے سلسلے میں ایک میمورنڈم پیش کیا۔
سابق فوجیوں نے چک بندی آفس کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا مظفرنگر کے مالویے چوک پر واقع سولجر بورڈ کے کئی سابق فوجیوں نے اپنے مختلف مطالبات کو لے کر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کو بھیجا گیا جیل
انہوں نے کہا کہ سولجر بورڈ میں چل رہے عارضی چک بندی آفس سے انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس جگہ پر یہ آفس بنایا گیا ہے وہ ان کا گیسٹ ہاؤس ہے۔
انھوں نے کہا کہ 'ہمارے جو ریٹائرڈ فوجی باہر سے آتے ہیں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور چک بندی آفس والے بھی ہم سے بدسلوکی کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کا یہ آفس سولجر بورڈ سے کہیں اور منتقل کیا جائے اور سولجر بورڈ کے گیسٹ ہاؤس کو مرمت کر کر کے خوبصورت بنایا جائے۔'