اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے کیا جیل کا دورہ

مظفرنگر کی ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری نے کورونا کے پیش نظر ضلع جیل کا دورہ کیا۔ اس دوران وہاں کے انتطامات کے بارے میں جائزہ لیا۔

muzaffarnagar DM visit district jail
ضلع مجسٹریٹ نے کیا جیل کا دورہ

By

Published : Jul 26, 2020, 10:30 PM IST

ریاست اترپردیش میں نافذ 55 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے کورونا متاثر علاقوں میں گھر گھر جانچ کروائی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس سے کووڈ۔ 19 انفیکشن کے پھیلنے سے روکا جا سکے۔

مظفرنگر کی ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری نے بتایا کہ ' جن علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر خصوصی مہم کے تحت جانچ کروائی جا رہی ہے۔ کرفیوں کے دنوں میں زیادہ تر لوگ گھروں میں رہتے ہیں اسلیے ایسا گھر۔ گھر کیا جا رہا ہے۔'

اسی کے چلتے آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈسٹرکٹ جیل کا اپنے عملے کے ساتھ معائنہ بھی کیا، اس دوران ڈسٹرکٹ جیل میں انتظامات کا بھی جائزہ بھی لیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے کووڈ-19 مریضوں کے لئے دو خصوصی وارڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جن میں ان مریضوں کو رکھا جائے گا۔

ڈی ایم کے معائنہ کے مطابق کورونا کی وبا کی وجہ سے ہونے والے احتیاطی تدابیر سے تمام قیدیوں کو بھی آگاہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ساتھ اے ڈی ایم سی ڈی او اور بہت سے دوسرے افسران بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details