اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: کورونا وائرس بیداری اور سینیٹائزیشن مہم

مظفر نگر میں جمیعت یوتھ کلب اسکاؤٹ کے نوجوان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گاؤں اور شہری علاقوں کو سینیٹائز کر رہے ہیں۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Jul 18, 2020, 5:05 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے اینٹی کورونا گروپ جمعیت یوتھ کلب اسکاؤٹ ٹریننگ یافتہ نوجوان گاؤں گاؤں جا کر کورونا وائرس کے تئیں عوام کو بیدار کر کے سینیٹائیزیشن کا کام کرر رہے ہیں۔

کورونا وائرس بیداری اور سینیٹائزیشن مہم

جمعیتہ العلماء مغربی اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین کے ذریعے ضلعی سطح پر جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں کے اینٹی کورونا گروپ بنائے گئے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں اس عالمی وباء سے بچاؤ کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں جس کے تحت اینٹی کورونا گروپ جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں نے قصبہ شاہ پور، بسی کلاں، پلڑی کی سبھی مسجدوں، اسکولز اور گلی محلوں کو سینیٹائیز کیا۔

نوجوانوں کے اس کام سے عوام نے جمعیت یوتھ کلب کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت یوتھ کلب کے نوجوان اس وباء سے حفاظت کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا محمد عاقل، قاری محمد صادق، قاری محمد عادل، مفتی مہتاب، مولانا نفیس، مفتی عبد العلیم حافظ ذاکر، جمعیت یوتھ کلب کے نوجوان محمد انصار، محمد عمران، محمد گلفام، محمد نعمان، محمد شاہ رخ اور حافظ اسرار وغیرہ موجود تھے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details