اِس خصوصی اپیل میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےہمارے ملک میں تین مئی 2020 تک لاک ڈاون ہے، اور رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے ۔
اس سلسلے میں آپ سے گزارش ہے کہ آپ روزے رکھنے کا اہتمام کریں اور تراویح و نماز مع جمعہ اپنے اپنے گھروں پر ادا کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ زکوٰۃ وخیرات ۔ صدقات اور افطار میں ضرورت مندوں کا خیال رکھیں تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے ۔