شکتیرتھا گنگا کھدر میں واقع جھونپڑی پر بجلی گرنے سے ایک مزدور کا کنبہ جھلس گیا، جس میں دو بچوں کی موت ہوگئی ہے، جب کہ بچوں کے والدین بری طرح جھلس گئے ہیں۔
زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سرکاری ہسپتال لایا گیا جہاں دو بچوں کو مردہ قرار دے دیا گیا اور والدین کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا۔
مظفر نگر: آسمانی بجلی گرنے دو بچوں کی موت ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے علاقے گنگا کھادر میں شاہلون کا کنبہ کھاٹ ڈال کر فصل کی حفاظت کررہا تھا۔کہ تیز بارشوں کے درمیان زور دار دھماکے سے جھونپڑی پر آسمانی بجلی گر گئی۔جس کی وجہ سے جھونپڑی میں آگ لگی۔
اس حادثے میں شاہلون 45 ، اس کی اہلیہ ساجدہ 40، اور 13 سالہ ناظم ، 11 سالہ ذیشان اور 16 سالہ بیٹی بھی جھلس گئے ، بجلی کے گرنے سے مجموعی طور پر 5 افراد جھلس گئے۔
موقع پر پہنچی پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو مورینا کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لایا جہاں سے انہیں ضلع ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے ناظم اور ذیشان کو مردہ قرار دے دیا۔اور والدین کو داخل کر علاج شروع کیا۔