اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مرکزی حکومت کے ذریعے 'چلڈرن ایکٹ 2009' کے تحت پرائمری اور پری پرائمری کلاسز کے لیے نجی اسکولوں میں غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرانے کے لیے ایک اسکیم چلائی جارہی ہے۔ جس سے کئ غریب بچوں کو نجی اسکولوں میں تعلیم مل سکے گی۔
اس مہم سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ضلع کوآرڈینیٹر رمیندر کمار ملک سے بات چیت کی، انہوں نے بتایا 'شہری علاقوں میں رہنے والے بچوں کو اپنی وارڈ میں کسی بھی پرائیویٹ اسکول میں داخل کرایا جاسکتا ہے جبکہ دیہاتی علاقوں میں رہنے والے بچوں کا اپنی رہائش گاہ سے ایک کلو میٹر کے دائرے میں پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بچے کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہونی چاہیے یا پھر بچے کے والدین اگر کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں، تو اس اسکیم سے داخلے میں مدد ملے گی۔