اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sikkim Road Accident سکم سڑک حادثے میں اترپردیش کے چار فوجیوں کی موت

سکم کے جیما میں آرمی ٹرک کھائی میں گرنے سے 16 فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں اترپردیش کے لکھنؤ، ایٹہ، مظفر نگر اور اناؤ کے فوجی بھی شامل ہیں۔ Sikkim Road Accident

By

Published : Dec 24, 2022, 1:01 PM IST

سکم سڑک حادثے میں اترپردیش کے چار فوجیوں کی موت
سکم سڑک حادثے میں اترپردیش کے چار فوجیوں کی موت

لکھنؤ: چین سے متصل ایل اے سی کے قریب شمالی سکم میں جمعہ کو ایک دردناک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کے 16 جوان ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں یوپی کے چار فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں لکھنؤ، ایٹہ، مظفر نگر اور اناؤ کے ایک ایک فوجی شامل ہیں۔ مظفر نگر ضلع کے بھوپا تھانہ علاقے کے یوسف پور گاؤں کے رہنے والے لوکیش سہراوت کی موت کی خبر سے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ وہیں ایٹہ ضلع کے علی گنج کے رہنے والے لانس نائک بھوپیندر سنگھ بھی اس حادثے میں موت ہوئی ہے۔

لوکیش سہراوت نے سنہ 2013 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی ابتدائی تعلیم بھوپا کے جنتا انٹر کالج میں ہوئی۔ وہ والی بال کے کھلاڑی تھے۔ وہ ایک اسپورٹس مین کے طور پر فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور لوکیش سہراوت (28) کی دو سال قبل ہی کھٹولی علاقہ کے خانپور گاؤں میں شادی ہوئی تھی۔ لوکیش کے خاندان میں بیوی تنو کے علاوہ بہن رشمی والد ادے ویر سہراوت اور ماں کوسوملتا ہیں۔ جمعرات کی شام گھر والوں نے لوکیش سہراوت سے فون پر بات چیت کی تھی، لیکن کون جانتا تھا کہ یہ آخری بات چیت ہوگی۔ صدمے کی وجہ سے دیر شام تک لوکیش کی موت کی خبر اس کے والدین کو نہیں بتائی گئی۔ Sikkim Road Accident

ایٹہ ضلع کے علی گنج بلاک کے تاج پور اڈا گاؤں کے رہنے والے لانس نائک بھوپیندر سنگھ بھی سکم میں ہونے والے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعہ کی شام جیسے ہی لواحقین کو لانس نائیک کی موت کی خبر ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں اور آس پاس کے لوگ لانس نائک کے گھر پہنچ گئے۔

سابق پردھان کے کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ بھوپیندر کے والد سریندر سنگھ بھی فوج سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ بھوپیندر کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔ بھوپیندر سنگھ کی ایک بیٹی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ آلوک کمار نے کہا کہ فوج کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع نہیں ملی ہے۔ غالباً اتوار کو ہی لاش یہاں بھیجی جائے گی۔ ان کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ Sikkim Road Accident

اناؤ ضلع کے موراواں تھانہ علاقے کے ککراری گلریہا گاؤں کے رہنے والے نائک شیام سنگھ کی سکم سڑک حادثے میں موت ہوگئی ہے۔ بیس کیمپ سے فون کرکے لواحقین کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع کے بعد گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ شیام سنگھ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ ان کی دو بہنیں ہیں اور دونوں شادی شدہ ہیں۔ شیام سنگھ یادو کے والد ایک کسان ہیں۔ شیام سنگھ گزشتہ دنوں 15 دن کی چھٹی پر گاؤں آئے تھے۔ 8 دسمبر کو چھٹی ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ سکم پہنچے تھے۔

للت پور ضلع کے سوجنا گاؤں کے رہنے والے چرن سنگھ حکم سنگھ کی بھی اس حادثے میں موت ہوگئی ہے۔چرن سنگھ نے 2004 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی جو اس وقت سکم میں تعینات تھے۔ چرن سنگھ کے بڑے بھائی برج پال سنگھ نے بتایا کہ ان کا بھائی تین دسمبر کو ہی گھر سے ڈیوٹی پر پہنچا تھا۔ چرن سنگھ (35) سنہ 2004 میں بھارتی فوج میں شامل ہوئے تھے۔ اس وقت وہ سکم میں 26 نائک یونٹ میں تعینات تھے۔ چرن سنگھ کے بڑے بھائی امر سنگھ نے بتایا کہ شام کو انہیں فوجی یونٹ سے فون پر اس واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ حالانکہ ڈی ایم آلوک سنگھ نے دیر شام تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ رات دیر گئے لکھنؤ سے ملی اطلاع کی بنیاد پر جوان چرن سنگھ کی موت کی تصدیق کی گئی۔ Sikkim Road Accident

یہ بھی پڑھیں: Army Personnel Bus Fell into Gorge بس کھائی میں گرنے سے سولہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details