مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 37 مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ آج 25 مثبت مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 292 رہ گئی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 37 نئے کیسز
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی 25 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 37 نئے کیسز
مظفر نگر میں اب تک 21 کرونا مثبت افراد کی موت ہو چکی ہیں۔ آج 300 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 37 مثبت کیسز پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئیں۔
کورونا کے سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریبا 933 کے قریب متاثرہ افراد کو صحتیابی کے بعد گھر بھیج چکی ہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی ہے۔