دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی ایمرجنسی نافذ ہوگئی اور تقریباً تمام ممالک اس سے نبرد آزما ہیں۔
روڈ ویز بسوں کو لاکھوں کا نقصان، ویڈیو بھارت میں کورونا وائرس کے داخلے کے فوراً بعد ہی مرکزی اور ریاستی حکومت نے ایڈوائزری جاری کی اور اس کی روک تھام کے لیے جنگی پیمانے پر اس کے خلاف کاروائی شروع ہوگئی ہے اور کئی شہروں مین دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے اور اس اثر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن محکمہ پر دکھائی دے رہا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے روڈ ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کمی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
اگر اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے بارے میں بات کریں تو کرونا وائرس کے وجہ سے سبھی محکمہ پر اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن اگر ہم ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بات کریں تو مظفر نگر روڈ ویز بس ڈپو کو روزآنہ تقریباً 5 تا 8 لاکھ روپے تک کا نقصان ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بسوں میں مسافروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بس ڈپو کے ڈرائیور نے بتایا کہ 'کرونا وائرس کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں 60 تا 65 فیصد تک کی کمی آئی ہے، روڈ ویز کی ایکسپریس بسیں لوکل بسوں کی مانند چل رہی ہیں۔
روڈ ویز کے اے آر ایم سندیپ کمار اگروال نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے روزانہ 5 سے 8 لاکھ تک کا نقصان ہو رہا ہے، اس وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے ہماری جانب سے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔