ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ بوڈھانا کوتوالی کے گاؤں جولا میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور ساتھ ہی دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گاؤں میں گنے کی فصلوں کے درمیان اس غیر قانونی کاروبار کو انجام دے رہے ہیں۔
مخبر کی اطلاع پر بوڈھانا کوتوال کشمال سنگھ ایک بڑی پولیس فورس کے ساتھ گنے کے کھیت میں چھاپہ مار کارروائی کی اور وہاں غیر قانونی اسلحے بنا رہے دو شاطر بد معاشوں کو دبوچ لیا جبکہ دو دیگر ملزم بھاگنے میں کامياب رہے۔