ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی نئی منڈی تھانہ علاقے کے گاؤں شیر نگر میں سٹی مجسٹریٹ، محکمہ منشیات اور پولیس کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موجود پردھان کے بھائی کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران لاکھوں روپے کی دوائیاں برآمد کی گئی ان میں سے کافی دوائیاں ایکسپائر ہو چکی تھی۔
مظفر نگر میں لاکھوں روپے کی ایکسپائرڈ دوائیاں برآمد - تھانہ نئی منڈی کی پولیس
ڈرگ انسپکٹر، تھانہ نئی منڈی کی پولیس اور سٹی میجسٹریٹ نے چھاپہ ماری کی۔ اس دوران دوائوں کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
مظفر نگر میں لاکھوں روپے کی ایکسپائرڈ دوائیاں برآمد
اس متعلق مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ ابھیشیک کمار نے بتایا 'ہمیں کافی روز سے اس طرح کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ گاوں شیر نگر میں دوائوں کا کاروبار چل رہا ہے۔ آج ڈرگ انسپکٹر تھانہ نئی منڈی کی پولیس اور میرے ذریعے یہاں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ یہاں پر ہم نے دوائوں کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ ان میں سے کافی دوائیاں ایکسپائر ہو چکی ہیں۔ محکمہ منشیات نے کارروائی شروع کر لی ہے۔ سبھی دوائیوں کو سیز کر لیا گیا ہے۔