اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلمان عید اپنے گھروں میں منائیں:مولانا قاری زبیر

بہرائچ کے جمعیۃ علماء ہند کے ضلع صدر مولانا قاری زبیر احمد قاسمی نے مسلمانوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید کو اپنے گھروں میں منانے کی اپیل کرتے ہوئے اس موقع سے خرید وفروخت نہ کرنے اور انھیں پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنے کی باے کہی ہے

مسلمان عید اپنے گھروں میں منائیں:
مسلمان عید اپنے گھروں میں منائیں:

By

Published : May 13, 2020, 4:27 PM IST

ریاست اترپردیش میں بہرائچ کے جمعیۃ علماء ہند کے ضلع صدر اور جامعہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ کے مہتمم مولانا قاری زبیر احمد قاسمی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید کو اپنے گھروں میں منانے کی اپیل کرتے ہوئے اس موقع سے خرید وفروخت نہ کرنے اور انھیں پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنے کی باے کہی ہے۔

قاری زبیر احمد قاسمی نے کہا کہ 'کورونا کی وجہ سے ملک میں جو حالات ہیں۔ وہ ہم سب کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہے، عالمی پیمانے پر اس وبا کا قہر جاری ہے ، تمام حکومتیں پریشان ہیں لیکن ابھی تک اس کا کوئی مؤثر علاج سامنے نہیں آیا ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند ہیں، مزدوروں بحران کے شکار ہیں۔ اس دوران ابھی تک جو ہم نے قربانیاں دیں ہیں، اس میں جمعہ کی قربانی پنج وقتہ نماز کی قربانی شامل ہے، اس لئے میری آپ سبھی سے گزارش ہے کہ آپ اس سال عید اپنے پرانے کپڑوں میں ہی منائیں، کسی قسم کی خریداری قطعی نہ کریں، آپ اپنے گھروں کے بچوں اور دوسرے افراد کے دلوں میں یہ بات بیٹھا دیں کہ ہم کو اپنے نئے کپڑے نئے جوتے اور دیگر ضروریات کی قربانیاں دے کر اپنے غریب بھائیوں کی مدد کرنی ہے، اپنے پاس پڑوس میں جتنے بھی غریب بھائی ہیں ان کے لئے عید کا سامان فراہم کرنا ہے اور یہ عید حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بہت ہی سادگی کے ساتھ منانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details