اطلاعات کے مطابق محمد فیض مارکیٹ کاپی کر وانے گیا تھا اسی دوران کچھ شرپسندوں نے انہیں پکڑ لیا اور انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے اس معاملے میں نامزد ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق علاقے میں امن امان قائم ہے ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
سلطان پور: شرپسندوں نے مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا - امن امان قائم ہے ملزمان
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پور کے شاستری نگر علاقے میں کچھ شرپسندوں نے محمد فیض نام سے ایک نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
ملزمان میں اویرل سنگھ، راج سنگھ، ابھیے راج پوت کرتیکے چترویدی نارائن پور کے رہنے والے ہیں، جبکہ رونق مشرا و شوریہ پرتاب شاستری نگر کے رہائشی ہیں۔
پولیس کے بیان کے مطابق فیض اور یہ تمام ملزمان ایک ساتھ پڑھتے تھے، کسی لڑکی کو لے کر ان میں پہلے سے ہی تنازع چل رہا تھا، اسی سلسلے میں فیض احمد کو پکڑ کر مارپیٹ کی گئی ہے۔
- مزید پڑھیں:میسور: احتجاج کور کرنے پہنچے اردو صحافی ہجومی تشدد کے شکار
- نوئیڈا: ایک اور مسلم شخص ہجومی تشدد کا شکار
- Beaten by Mob: اندور ہجومی تشدد، متاثر کے خلاف مقدمہ
- 'نفرت انگیزی و ماب لنچنگ کووڈ سے زیادہ خطرناک'
- نفرت ہندوتوا کا دیا ہوا تحفہ: بھاگوت کے بیان پر اویسی اور دگ وجے کا ردعمل
- Mob Lynching: موہن بھاگوت کا ماب لنچنگ کے خلاف تبصرہ
اس سلسلے میں سلطان پور کے کوتوالی تھانہ میں شارب خان ابن صدیق کے ذریعہ تحریری شکایت کی گئی ہے، جس کے بنیاد پر متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کاروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دفعہ 308/323/504/506/427/34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔