اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم خواتین نے وزیر اعظم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے راکھی بنائی - ارچنا بھارت ورشی

ریاست اتر پردیش کا شمالی شہر بنارس اپنی مذہبی اقدار و روایات اور گنگا جمنی تہذیب کے لیے پورے ملک میں منفرد شناخت رکھتا ہے اسی کڑی میں آج بنارس میں منشی پریم چند کی جائے پیدائش لمہی گاؤں میں مسلم فاؤنڈیشن وشال بھارتی سنستھا کی ہندو مسلم خواتین نے راکھی بنا کر قومی اتحاد اور بھائی چارہ کا پیغام دیا ۔

مسلم خواتین نے وزیر اعظم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے راکھی بنائی
مسلم خواتین نے وزیر اعظم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے راکھی بنائی

By

Published : Jul 21, 2020, 10:17 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نظمہ پرویز نے بتایا کہ ہندو مسلم خواتین نے مشترکہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے راکھی بنائی ہے اور یہ راکھی ان کو بذریعہ ڈاک بھیجی جائے گی۔

مسلم خواتین نے وزیر اعظم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے راکھی بنائی

انہوں نے بتایا کہ اس کے ذریعے قومی اتحاد کا پیغام ہے ہندو اور مسلم خواتین ہندوؤں کے مقدس تہوار رکھشا بندھن پر راکھی بنا کر قومی اتحاد اور بھائی چارہ کا پیغام دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو راکھی نہ صرف قومی اتحاد کا پیغام دے رہی ہیں بلکہ چائنیز راکھی کا بھرپور مقابلہ کریں گی اور چین کے سامان کا بائیکاٹ کرنے میں بھی مدد کرے گی۔

ارچنا بھارت ورشی نے بتایا کہ کاشی کی سرزمین کو ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ کے لیے جانا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہندو مسلم خواتین مل کر قومی اتحاد اور بھائی چارہ کا پیغام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ چاہے منشی پریم چندر نے عید گاہ جیسے مقبول افسانے لکھے ہو یا ہندو مسلم خواتین مل کر کے رکھشا بندھن کے لیے راکھی بنا رہی ہو یہ سبھی بھائی چارہ کے لیے ایک اہم مثال ہے۔

نازنین انصاری نے بتایا کہ امریکا کے صدر کے لیے بھی راکھی بنائی گئی ہے اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ حالیہ دنوں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی ہوئی تھی جس کی بنیاد پر چین نے ہمارے ملک کے کئی فوجی جوانوں کو ہلاک کردیا تھا اس سلسلے میں امریکہ بھارت کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا تھا اب ہندو مسلم خواتین مل کر امریکہ صدر کے لیے بطور ہدیہ راکھی بھیج کر کے مبارکباد پیش کرنا چاہ رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details