عام دنوں کی بنسبت ماہ رمضان المبارک میں زیادہ چہل پہل ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ یہ چہل پہل اور رونقیں نظر نہیں آئیں گی کیوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں کے باہر نکلنے کی ممانعت ہے۔
مسلمانوں سے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل - مولانا رابع حسن ندوی
ماہ مقدس رمضان المبارک کا عنقریب آغاز ہوگا لیکن اس برس کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں تمام علمائے کرام لوگوں سے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل
ایسے حالات میں علمائے کرام مسلسل اپیل کر رہے ہیں کہ کسی بھی قسم کی عبادت کے لیے مسجد کا رخ نا کریں بلکہ گھروں میں ہی رہیں، سحری، افطار، پنج وقتہ نماز حتیٰ کہ نماز تراویح بھی گھر پر ہی ادا کریں۔
اپیل کرنے والے علماء میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسن ندوی، مولانا کلب جواد اور مولانا یاسوب عباس بھی شامل ہیں۔