لکھنو:اسلامی اسکالر مولانا سجاد نعمانی نے کہا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا یا پی ایف آئی (PFI) پر الزامات بے بنیاد ہیں، ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ ہمیں ’کرونولوجی’ کو سمجھنے کی ضرورت ہے، 29 اگست کو عدالت میں حلف نامہ داخل کیا گیا،اس کے بعد ہی پورے ملک میں ایک کھیل شروع ہوا جس کا خاتمہ پی ایف آئی کی پابندی پر ہوا
Muslim Cleric And Scholar Sajjad Nomani's Reaction On PFI Ban
انہوں نے کہاکہ اس حلف نامے میں آر ایس ایس کے سابق پرچارک یشونت شنڈے نے کہا تھا کہ میں گواہی دینا چاہتا ہوں، میں اس سازش کا حصہ رہا ہوں کہ ملک کے مختلف حصوں میں آر ایس ایس نے دھماکے کروائے، میں اس سب کا عینی شاہد ہوں۔ اس کے بعد 22 ستمبر کو اسی عدالت میں سی بی آئی کی جانب سے ایک درخواست دائر کی جاتی ہے، جس میں مطالبہ کیا جاتا ہے کہ عدالت یشونت شندے کے حلف نامہ کو مسترد کر دے۔ تمام لوگوں کی نظریں اس معاملے پر لگی ہوئی تھیں، اسی دوران ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف چھاپہ ماری مہم چلائی جاتی ہے اور تمام نظریں اور تو جہ یشونت شندے سے پی ایف آئی کی طرف مڑ جاتی ہیں۔