اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ایس سی بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی - parents

'میرے کامیابی کے پیچھے میرے والدین اور اسکول کا اساتذہ کا بہت اہم کردار رہا ہے جس کی وجہ سے آج میں اس مقام پر ہوں'

فائل فوٹو

By

Published : Jul 13, 2019, 4:18 AM IST

ریاست اترپردیش کے لکھنؤ شہر کے ساکن مرتضی تقی نے آئی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں 97 فیصد نمبر لاکر تاریخ رقم کر دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران مرتضی تقی نے بتایا کہ میرے کامیابی کے پیچھے میرے والدین اور اسکول کا اساتذہ کا بہت اہم کردار رہا ہے جس کی وجہ سے آج میں اس مقام پر ہوں ۔

متعلقہ ویڈیو

ان کے اس کامیابی کے لئے بھارتی حکومت نے سالانہ 80 ہزار روپیہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے ہے تاکہ انکے اگے کی تعلیم میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

مرتضی تقی کا پسندیدہ مضمون فزکس ہے وہ فزکس میں رسرچ کر کے ایک اچھے اسکالر بنانا چاہتے ہیں۔

مرتضی کے والد ثروت تقی شیعہ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی ہرممکن مدد کی جس کے سبب مرتضی تقی آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔

ثروت تقی چاہتے ہیں کہ مرتضی اعلی تعلیم حاصل کرکے غریب اور خصوصا رشتہ داروں کی مدد کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details