اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: زمینی تنازع میں ایک شخص کا قتل

اترپردیش کے ضلع جونپور کے مڑیاہوں علاقے میں زمینی تنازع کے سلسلے میں دو گروپوں میں ہوئی مارپیٹ کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔

murder of a man in a land dispute in jaunpur
جونپور: زمینی تنازع میں ایک شخص کا قتل

By

Published : Jun 26, 2020, 3:11 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مڑیاہوں علاقے کے گورا گاؤں میں نندلال گوتم (55) اپنے بیٹے ویریندر گوتم کے ساتھ مکان کے پترے کو پانی سے بچانے کے لیے ٹھیک کر رہے تھے۔

اس درمیان ان کے پڑوسی پرسدھ گوتم اور ان کا بیٹا مولچند گوتم آ کر کام روکنے لگے۔ کام نہ روکنے پر انہوں نے کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔ علاقے میں دورے پر نکلی پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس کے جاتے ہی دونوں گروپوں میں پھر کہا سنی ہونے لگی اور مارپیٹ ہوگئی۔ مارپیٹ کے دوران نندلال کے سر میں چوٹ لگ گئی جس سے ان کی موت ہو گئی۔

اہل خانہ لاش کو لے کر کوتوالی پہنچے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details