مرکزی حکومت کے 7 سال پورے ہونے پر جہاں ایک طرف بی جے پی کے اعلیٰ لیڈران خوشیاں مناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کے 7 سالہ دورِ حکومت میں سماج کی ترقی و فلاح کے کام ہوئے ہیں تو وہیں کانگریس کمیٹی کے صوبائی سکریٹری اور ضلع امروہہ کے سابق رکن پالیمان امیدوار سچن چودھری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سات سال میں بی جے پی نے وہ کیا جو کبھی ملک میں نہیں ہوا۔ مرکزی حکومت نے ملک کو بربادی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔
مراد آباد: بی جے پی نے سات سال میں ملک کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا
کانگریس کمیٹی کے صوبائی سکریٹری اور ضلع امروہہ کے سابق رکن پالیمان امیدوار سچن چودھری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سات سال میں بی جے پی نے وہ کیا جو کبھی ملک میں نہیں ہوا۔ ملک کو بربادی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔
بی جے پی کی ان سات سال کی حکومت کے دوران ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس بیماری کی وجہ سے آکسیجن وقت پر دستیاب نہیں ہونے سے لاکھوں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد بھی بی جے پی حکومت سات سال پورے ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس سرکار نے اپنے دور میں جو ہسپتال بنائے تھے آج وہی ہسپتال مریضوں کے کام آ رہے ہیں۔ کانگریس کارکنان لوگوں کو آکسیجن پہنچانے کا کام کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ان سات سالوں میں بی جے پی کارکنان کی چاندی ہوگئی ہے عوام الناس کو ایسے حکمراں کی ضرورت نہیں ہے۔