اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: بھارتیہ کسان یونین نے دیا میمورنڈم

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر پہنچے بھارتیہ کسان یونین کے عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیج کر مانگ کی ہے کہ کسانوں کے مطالبات کی جلد یکسوئی کی جائے۔ ساتھ ہی 26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر مرادآباد سے بھارتیہ کسان یونین کے سبھی کارکن اور عہدیدار دلی میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین نے کیا احتجاج
بھارتیہ کسان یونین نے کیا احتجاج

By

Published : Jan 26, 2021, 1:03 PM IST

بھارتیہ کسان یونین نے کیا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر مہک سنگھ نے مرادآباد میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سبھی کسانوں نے طے کیا ہے کہ کسانوں کے حقوق کے لیے دہلی احتجاج میں شرکت کی جائے گی۔ ساتھ ہی مرادآباد سے بھارتیہ کسان یونین کے سبھی کارکن اور عہدیدار دلی میں کسانوں کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین نے کیا احتجاج

حکومت سے اپنی مانگ کرتے ہوئے یونین نے کہا کہ کسانوں کی گنّا بقایا کی رقم جلد ادا کی جائے کسانوں کو دی جانے والی بجلی سستی کی جائے۔ کیوں کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کا گنّا بقایا سود سمیت دیا جائے گا۔ حکومت اپنے ہر کئے ہوئے وعدے سے انحراف کررہی ہے۔

مرادآباد: بھارتیہ کسان یونین نے دیا میمورنڈم

بھارتیہ کسان یونین کے مہا سَچِیو مہک سنگھ نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ اس سال کے گنّے کے دام بھی سرکار نے طے نہیں کئے ہیں جبکہ پچھلے سالوں کے گنّے کا بقایا ادا کیے جانے کی مانگ لگاتار ہوتی رہی ہے لیکن سرکار گنّے کا بقایا دینے کو تیّار نہیں ہے۔

بھارتیہ کسان یونین نے کیا احتجاج

یوم جمہوریہ کے موقع پر دلی میں پریڈ کئے جانے کے سوال پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پوری تیاری ہے اور ہم 26 جنوری کو ٹریکٹر کے ساتھ دہلی پریڈ میں شرکت کررہے ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین نے کیا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details