2024 میں ہونے والےلوک سبھا انتخابات کے پیش نظرسماجوادی پارٹی نے اپنی تیاریاں زوروں سے شروع کر دی ہے اس کے لیے مختلف اضلاع میں نئی باڈی تشکیل دی جا رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر منا عالم کو سماج وادی پارٹی نوئیڈا مہانگر مزدور سبھا کا صدر بنایا گیا، جب کہ سلیم سیفی، لوہا سنگھ یادو، شمیم ماسٹر اور مزمل برکاتی کو نائب صدور بنایا گیا،وہیں موتی لال یادو کو جنرل سکریٹری، فیروز انصاری کو خزانچی، محمد نثار ، بہادر، سونی لال مانجھی، خورشید عالم، اشرف انصاری، محمد علی، محمد صدام کو سیکرٹری بنایا گیاہے۔ جبکہ انوپ سنگھ کو میڈیا انچارج اور احسان، اجے پال، شکیل انصاری، عبدل، وکرم، محمد یونس، گڈو پینٹر، محمد سونو کو سیکرٹری بنایا گیا۔ قادر انصاری، محمد گڈو، راشد انصاری، فیروز انصاری، منگل شاہ، نور عالم، شیام، دھیریندر جھا کو ممبر بنایا گیا۔
نوئیڈا پریس کلب میں پریس کانفرنس میں موجود مہا نگر صدر ڈاکٹر اشرے گپتا نے کہا کہ کنٹریکٹ سسٹم ختم ہونا چاہیے، اور اگر نوئیڈا میں مزدوروں کے ساتھ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعات ہوتے ہیں۔ تو انہیں انصاف نہیں ملتا اور نہ ہی ان کے لیے کوئی پالیسی بنائی جاتی ہے، بعد میں ان کے اہل خانہ افسران کے چکر کاٹتے رہتے ہیں۔