اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Coastal Road Project ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ 2023 تک مکمل ہوگا، شندے

وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ تقریباً 62 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور 2023 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ساتھ زیر زمین ٹنل، حاجی علی اور ورلی کے علاقے میں انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا۔Mumbai Coastal Road Project

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 20, 2022, 3:19 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے منگل کو کہا کہ ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ تقریباً 62 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور 2023 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیر کو پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے کمشنر اقبال سنگھ چہل، ایڈیشنل کمشنر (ایسٹ سبربن) اشونی بھیڈے نے انہیں پروجیکٹ کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔Mumbai Coastal Road Project

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین دلایا کہ ممبئی کے لوگوں کا یہ خواب مقررہ وقت میں پورا ہوگا اور ان کے سفر میں کم وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ممبئی کے لوگوں کو ٹریفک جام سے آزادی ملے گی۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ زیر زمین ٹنل، حاجی علی اور ورلی کے علاقے میں انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا۔

ممبئی کوسٹل روڈ پروجیکٹ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی تعمیر کر رہا ہے، جو اس کے سب سے زیادہ ڈریم منصوبوں میں سے ایک ہے۔پرنسس اسٹریٹ فلائی اوور سے باندرہ ورلی سی لنک کے جنوبی سرے تک 10.58 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام کچھ عرصے سے جاری ہے۔ اس میں 4 پلس 4 لین والی سڑکیں، الیویٹر سڑکیں، پل اور سرنگیں شامل ہیں۔ اس کا تعمیراتی کام اکتوبر 2018 میں شروع ہوا تھا اور اسے نومبر 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dussehra rally at Shivaji Park شیواجی پارک میں 'دسہرہ ریلی' پر ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے میں ٹکراؤ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details