اردو

urdu

ETV Bharat / state

مختار تلہری کی نئی تصنیف 'صدائے حرم' کتاب کی رسم اجراء - mukhtar tilhari book sada-e-haram

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں معروف شاعر، مصنف اور ادیب مختار تلہری کی نئی تصنیف 'صدائے حرم' کی رسم اجراء عمل میں آئی۔

مختار تلہری کی نئی تصنیف 'صدائے حرم' کتاب کی رسم اجراء
مختار تلہری کی نئی تصنیف 'صدائے حرم' کتاب کی رسم اجراء

By

Published : Dec 26, 2020, 7:11 PM IST

رامپور میں واقع صولت پبلک لائبریری میں منعقدہ رسم اجراء کی تقریب کے موقع پر معروف علمی شخصیات نے شرکت کرکے مختار تلہری کی اس تصنیف کو کافی سراہا۔

مختار تلہری کی نئی تصنیف 'صدائے حرم' کتاب کی رسم اجراء

رامپور کی تاریخی صولت پبلک لائبریری میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ موقع تھا سیرت سرورعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کی خصوصیات کا تذکرہ کرنے والی نعتیہ کلام کی کتاب صدائے حرم کی رسم اجراء کا۔

مختار تلہری کی نئی تصنیف 'صدائے حرم' کتاب کی رسم اجراء

اس کتاب کی تصنیف کا شرف معروف شاعر اور ادیب مختار تلہری کو حاصل ہوا۔

فخرالدین احمد میموریل کمیٹی اترپردیش کے سابق چیئرمین ڈاکٹر حسن احمد نظامی کی زیر سرپرستی اور با اہتمام کیئر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی منعقدہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر ظہیر علی صدیقی نے فرمائی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے عالمی شہرت یافتہ شاہر اظہر عنائتی نے شرکت کی۔

جب کہ تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر سین شین عالم صدر صولت پبلک لائبریری اور مولانا اسلم جاوید قاسمی موجود رہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر الف ناظم نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 232 صفحات پر مشتمل نعتیہ کلام کا مجموعہ صدائے حرم نامی یہ کتاب کافی قیمتی اور اہم ہے۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر طارق مختار کی کتاب 'نقش مختار' کا رسم اجرا

اس کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے کیونکہ اس کے مطالعہ کے بعد آپ خود ہی محسوس کر سکیں گے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا پیغام تھا اور حرم سے اٹھنے والی وہ کیا صدا ہے جو آج امت مسلمہ کو بیدار کر رہی ہے۔

کتاب کے مصنف مختار تلہری نے کہا کہ صدائے حرم نعتیہ کلام کا مجموعہ ہے اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات وغیرہ کا تذکرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details