اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muhammad Zubair: صحافی محمد زبیر کو اب لکھیم پور کھیری پولیس کا وارنٹ

آلٹ نیوز کے صحافی محمد زبیر کو لکھیم پور کھیری پولیس نے ایک سال قبل درج A153 کیس میں وارنٹ بی جاری کیا ہے۔ محمد زبیر کو 11 جولائی کو اے سی جے ایم عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ Muhammad zubair got warrant served by lakhimpur kheri police

صحافی محمد زبیر کو اب لکھیم پور کھیری پولیس کا وارنٹ
صحافی محمد زبیر کو اب لکھیم پور کھیری پولیس کا وارنٹ

By

Published : Jul 9, 2022, 10:57 AM IST

فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو سیتا پور میں درج مقدمے میں گزشتہ روز سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی، لیکن اب لکھیم پور کھیری پولیس نے ایک سال قبل درج 153A کے مقدمے میں محمد زبیر کو وارنٹ بی جاری کر دیا ہے۔ لکھیم پور کھیری کے ایس پی سنجیو سمن نے کہا کہ 'محمد زبیر کے خلاف درج مقدمے میں انہیں وارنٹ بی جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے محمد زبیر کو 11 جولائی کو پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔ Alt news co founder Muhammed zubair Case

ضلع لکھیم پور کھیری کے محمدی کے رہنے والے سدرشن نیوز چینل کے ضلع نمائندہ آشیش کمار کٹیار نے 2021 میں آلٹ نیوز کے صحافی محمد زبیر کے خلاف اے سی جے ایم کورٹ محمدی کوتوالی پولیس اور لکھیم پور کھیری کے ایس پی کو شکایتی خط دے کر مقدمہ درج کیا تھا۔

آشیش کٹیار نے صحافی محمد زبیر پر الزام لگایا تھا کہ سدرشن نیوز چینل پر چلنے والی ایک خبر کو محمد زبیر نے ٹوئٹر انڈیا پرائیویٹ کے ساتھ مل کر ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے اور ملک میں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی سازش کی تھی۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سدرشن چینل جو خبر چلا رہا تھا، محمد زبیر نے گرافکس کے ذریعے افواہیں پھیلائیں جس سے ملک کا ماحول خراب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Muhammad Zubair: محمد زبیر کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت

واضح رہے کہ 8 جولائی کو سپریم کورٹ نے اترپردیش کے سیتا پور کیس میں محمد زبیر Muhammad Zubair کو پانچ روزہ مشروط ضمانت دی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق وہ اس دوران کوئی ٹوئٹ نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں دہلی چھوڑ کر جانے کی اجازت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ زبیر نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے جمعرات کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details