اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: شہر مفتی کی جمعۃ الوداع کے تعلق سے اہم اپیل

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر اس مرتبہ بھی اجتماعی طور پر جمعۃ الوداع کی نماز مساجد میں ادا نہیں کی جائے گی۔ علی گڑھ شہر مفتی نے جمعۃ الوداع کو لے کر اہم اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فاصلے کے ساتھ علاقوں کی مساجد میں چھوٹی جماعت کرکے نماز ادا کریں۔

mufti mohd khalid hameed appeal for alvida juma namaz in aligarh
علی گڑھ شہر مفتی کی جمعۃ الوداع کو لے کر اہم اپیل

By

Published : May 7, 2021, 11:49 AM IST

رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے۔ اس مہینے کے آخری جمعہ یعنی آج الوداع جمعہ ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جمعۃ الوداع کی نماز سے متعلق علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے اپیل جاری کی جس میں جمعۃ الوداع اور عید کی نماز محلے کی مساجد میں چھوٹی جماعت کر کے ادا کرنے کی ہدایت دی۔

علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے بیان کے ساتھ ایک اپیل جاری کی ہے۔ جس میں انہوں نے کورونا وبا سے بچنے کے لئے بھیڑ کرنے اور بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے بچنےکی ہدایت دی ہے۔

جمعۃ الوداع کو لے کراپیل

الوداع جمعہ اور عید کی نماز محلے کی مساجد میں چھوٹی جماعت کر کے ادا کریں۔ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔ بہت ضرورت کے بنا گھر سے بالکل نہ نکلے۔ ماسک ضرور پہنے۔ موجودہ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا تعاون دیں۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: کورونا کے انفیکشن سے محفوظ رہنے کا منفرد طریقہ

واضح رہے ضلع علی گڑھ میں بھی گزشتہ تین چار روز سے کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وہی ہونے والی اموات میں بھی کمی نہیں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details