اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو کتابوں کا تحفہ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے کوآرڈینیٹر عبدالواحد نے یو اے ای کی تہذیب و ثقافت سے متعلق کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔

By

Published : Apr 26, 2019, 11:39 PM IST

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو یو اے ای جانب سے کتابوں کا تحفہ

کتابیں آپسی رشتوں کو استوار کرنے میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دہلی میں واقع عرب امارات کے سفارتخانہ کے کوآرڈینیٹر عبدالواحد رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی پہنچے۔

انہوں نے یونیورسٹی کی معروف سینٹرل لائبریری کو عربی تہذیب و ثقافت سے متعلق کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ بھارتی زبانوں میں ترجمہ والی یہ کتابیں اپنی خصوصی اہمیت کی حامل ہیں۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو یو اے ای جانب سے کتابوں کا تحفہ

کتابیں حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی کی لائبریرین نازیہ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کتابوں سے اچھا کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا اور کتابیں ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details