اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد ضلع ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت جلد شروع ہونے کا امکان

MRI Facility In Moradabad District Hospital مرادآباد ضلع میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جلد ہی ایم آر آئی کی سہولت شروع کی جاسکتی ہے۔چیف میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر سنگیتا گپتا نے کہاکہ ہماری طرف اس کے لئے تمام تر کوشش کی جا رہی ہے۔متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اس کے لئے گرین سگنل مل چکی ہے۔

مرادآباد ضلع اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت جلد شروع ہونے کا امکان
مرادآباد ضلع اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت جلد شروع ہونے کا امکان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 8:08 PM IST

مرادآباد ضلع اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت جلد شروع ہونے کا امکان

مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جلد ہی ایم آر آئی کی سہولت شروع کی جاسکتی ہے۔چیف میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر سنگیتا گپتا نے کہاکہ ہماری طرف اس کے لئے تمام تر کوشش کی جا رہی ہے۔متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اس کے لئے گرین سگنل مل چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ سے نیورو کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹیسٹ کروانے کے لیے ہزاروں روپے خرچ نہیں کرنے پڑیں گے۔اس سے مریضوں کو اور ان کے رشتہ داروں کو پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔اگر پی پی پی ماڈل پر ایم آر آئی شروع کیا جاتا ہے تو مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلع ہسپتال میں یہ سہولت مفت ملے گی۔ جبکہ گائیڈ لائن کے مطابق اس اس کے لئے فیس مقرر کی جاسکتی ہے جو عام لوگوں کے لئے اسے ادا کرنے کیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد میں مٹی کی کھدائی کے دوران قیمتی چیزیں برآمد

حال ہی میں حکومت نے ضلع ہسپتال میں دستیاب تکنیکی سہولیات اور وسائل کی تفصیلات طلب کی تھیں اور مطلوبہ وسائل کے حوالے سے تجاویز بھیجنے کو بھی کہا گیا تھا۔ضلع اسپتال انتظامیہ نے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ مطلوبہ سامان کی تفصیلات بھی ارسال کی تھیں۔ اس میں ایم آر آئی مشین بھی شامل ہے،

ABOUT THE AUTHOR

...view details