اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Afzal Ansari Property Attached: رکن پارلیمان افضل انصاری کی پندرہ کروڑ کی جائیداد قرق

اتر پردیش سے رکن پارلیمان افضل انصاری کی 15 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کر دی گئی۔ یہ کارروائی گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر کی گئی۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ایس ڈی ایم اور پولیس کپتان بھی موقع پر موجود تھے۔ Afzal Ansari Property Worth RS 15 Crores Attached

Afzal Ansari Property Worth RS 15 Crores Attached
افضل انصاری کی جائیداد قرق

By

Published : Jul 24, 2022, 7:16 PM IST

غازی پور:رکن پارلیمان افضل انصاری کی 15 کروڑ کی جائیداد قرق کر دی گئی۔ افضل انصاری کی 4 غیر منقولہ جائیدادیں قرق کی گئی ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں یہ کارروائی محمد آباد تحصیل کے تحت بھنور کول تھانہ علاقہ کے ماچا گاؤں میں انجام دی گئی۔ اس دوران ایس ڈی ایم ہرشیتا تیواری اور ضلع کے ایس پی روہن پی بوترے بھی موجود تھے۔ یہ کارروائی گینگسٹر ایکٹ کے تحت کی گئی۔ Afzal Ansari Property Attached

افضل انصاری کی جائیداد قرق

اہم بات یہ ہے کہ افضل انصاری، مختار انصاری کے بڑے بھائی اور غازی پور سے رکن پارلیمان ہیں۔ پولیس کے مطابق افضل انصاری کے پاس تقریباً 15 کروڑ روپے کی مالیت کے 4 پلاٹ تھے جنہیں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر اتوار کو اٹیچ کر دیا گیا۔

غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے کہا کہ جرائم اور مجرموں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے تحت غازی پور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر اترپردیش گینگ بند اور اینٹی سوشل ایکٹ 1986 کی دفعہ 14(1) کے تحت اٹیچمنٹ کا حکم جاری کیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر محمد آباد تحصیل کے موضع نرسنگھ پور اور کھرڈیہا پرگنہ کی چار زمینیں پولیس نے ضبط کر لی ہیں۔ تمام زمینیں غیر قانونی طور پر خریدی اور فروخت کی گئیں جس کی لاگت تقریباً 15 کروڑ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details