ایام عزا کی آخری تاریخ کو میرٹھ میں مختلف امام بارگاہوں میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے اترپردیش کے میرٹھ میں بھی شاہ جلال امام بارگاہ شاستری نگر اور منصبیہ عربی کالج میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ ذکر شہداء کربلا کے بعد جلوس علم برآمد کیے گئے جس میں تابوت 72 شہداء کربلا برآمد ہوا۔
میرٹھ: شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد - میرٹھ کی خبریں
حضرت امام حسین اور شہداء کربلا کی یاد میں ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ماہ ربیع الاول کی آٹھ تاریخ تک مجالس اور جلوس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد
عزاداران شہداء کربلا نے کثیر تعداد میں ماتمی جلوس میں شرکت کرکے زیارت کی اور بارگاہ حسینی میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی امن چین کی دعا کے علاوہ ملک سے کورونا کے خاتمے کیلئے بھی دعائیں کی گئی۔ حضرت امام حسین اور 72 سلام شہداء کربلا کے شہیدوں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزاداران نے ماتم کیا۔