چیف منسٹر کیمپ آفس گورکھ ناتھ مندر کے انچارج موتی لال سنگھ کی جمعہ کی صبح شری گورکھ ناتھ ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہ سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی بیوی بھی شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں جن کو علاج کے لیے گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ Motilal Singh OSD of cm camp office gorakhnath temple Died
وزیر اعلی کیمپ آفس کے او ایس ڈی موتی لال سنگھ کی بستی میں سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ ایس ڈی ایم نگر پنچایت مونڈیرا بازار کی چیئرمین سنیتا گپتا کی گاڑی سے موتی لال سنگھ لکھنؤ جا رہے تھے۔ اسی دوران سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں ان کی بیوی بھی شدید زخمی ہیں۔ جہاں انہیں علاج کے لیے گورکھ ناتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ بستی ضلع کے مندروا پولیس اسٹیشن کے تحت کھجولا پولیس چوکی کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سڑک حادثہ دیر رات ایک جانور کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔