علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع گوشت کی فیکٹری کے اندر امونیا گیس کے اخراج کے دوران کام کرنے والے ملازمین میں بھگدڑ مچ گئی،۔اس واقعے کے بعد فیکٹری کے آس پاس علاقوں میں افراتفری مچ گئی۔ Ammonia Gas Leak In Meat Factory,More Than 50 Admitted In Hospital
سانس لینے میں پریشانی کے سبب ملازمین اپنی جان بچانے کے لئے چیختے ہوئے فیکٹری کے اندر سے بھاگنے لگے۔امونیا گیس سے متاثر مزدوروں کو علاج کے لئے وقت پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میداخل کرایا گیا ہے۔ گوشت فیکٹری میں گیس اخراج کی خبر سے علی گڑھ ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس سمیت کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔
اسی امونیا گیس کے اخراج سے تقریباً 54 افراد شدید بے ہوش ہوگئے۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ اس دردناک حادثے کی خبر سن کر علی گڑھ کے اندر مکمل خاموشی چھا گئی۔ زخمیوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں ۔