اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں لگاتار تیسرے دن بھی کورونا کے 100سے زائد کیسز - نوئیڈا کورونا معاملے

اترپردیش کے گوتم بودھ نگر ضلع میں کورونا انفیکشن کے نئے ریکارڈ بنتے جارہے ہیں۔ مسلسل تیسرے دن ضلع میں 100 سے زائد کورونا متاثر افراد کی تصدیق ہوئی ہے

نوئیڈا میں لگاتار تیسرے دن بھی کورونا کے 100سے زائد معاملے رپورٹ
نوئیڈا میں لگاتار تیسرے دن بھی کورونا کے 100سے زائد معاملے رپورٹ

By

Published : Jun 27, 2020, 7:54 PM IST

نوئیڈا میں لگاتار کورونا معاملے میں ہورہے اضافہ کی وجہ سے انتظامیہ کے کام کاج پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ ہفتے کے روز 127 افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 2073 تک جا پہنچی ہے۔ تاہم ، 97 افراد کی صحت یابی کی خبریں کسی حد تک راحت بخش ہیں۔

اب تک ضلع میں 1136 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ہفتے کے روز ایک شخص کی ہلاکت کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ اس وقت 915 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔ دہلی سرحد پر انتظامیہ کی سختی کسی حد تک جھلکتی ہے۔ لیکن لوگ شہر اور دیہات کے بازاروں میں بلا خوف و خطر گھومتے رہتے ہیں۔ وہ انتظامیہ کی سختیوں اور انفیکشن کے خطرے سے بھی بے پرواہ ہیں۔ اس کے باوجود پولیس اور انتظامیہ خاموش ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی نرمی کا نتیجہ یہ ہے کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details