اردو

urdu

By

Published : Feb 10, 2020, 3:24 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST

ETV Bharat / state

خاتون نے کی خود کشی، اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں تھانہ کندر کی علاقے کے محلہ سادات میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک خاتون کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام
اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام

اس معاملے کی اطلاع جیسے ہی متوفی کے میکے والوں کو ملی تب ان کے گھر والے اس صدمے سے بالکل نڈھال ہوگئے اور متوفی کے اہلخانہ نے اس کے سسرالی رشتہ داروں پر قتل کا الزام عائد کیا۔

متوفی رباب کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں تین لوگوں کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے فلحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے اور اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔

اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام

متوفی رباب کے بھائی نے بتایا کی اس کی بہن کے سسرال والے بار پیسے اور جہیز کا مطالبہ کیا کرتے تھے جس سے وہ کافی دنوں سے پریشان تھی اور اب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details