اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: بچوں کے معمولی تنازعہ میں خاتون کا بہیمانہ قتل

ضلع مراد آباد کے مجھولہ تھانہ علاقہ میں بچوں کے تنازعہ میں گزشتہ شب ایک خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔

By

Published : Jun 3, 2020, 4:50 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 7:17 PM IST

مراد آباد: بچوں کے معمولی تنازعہ میں خاتون کا بہیمانہ قتل، ملزم فرار
مراد آباد: بچوں کے معمولی تنازعہ میں خاتون کا بہیمانہ قتل، ملزم فرار

خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم اس کی لاش نالی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ہلاک شدہ خاتون کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے چھ پڑوسیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ نامزد ملزمین میں تین پڑوسی خواتین بھی شامل ہیں۔

تھانہ مجھولہ کے جینتی پور کے علاقے میں رات گئے ایک خاتون کے قتل کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ لواحقین کے مطابق مقتول خاتون نور جہاں اپنے شوہر شیخاوت حسین اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ رات گئے، نور جہاں کے بیٹے اور پڑوسی لطیف کے بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر نور جہاں موقع پر پہنچی اور دونوں بچوں کو ڈانٹ کر ایک دوسرے سے الگ کیا۔

ادھر پڑوسی لطیف اور اس کے کنبہ کے افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کو ڈانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے نورجہاں سے لڑنے لگے۔

ملزم لطیف نے اپنے پڑوسیوں کی مدد سے نور جہاں کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پیٹا اور اس کی لاش نالی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا گیا۔ مقتول کے شوہر کی تحریر پر چھ ملزمان کے خلاف تھانہ مجھولہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں تین خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

سی او سول لائن دیپک بھکر کے مطابق بچوں کے تنازعہ میں دونوں فریقوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد نور جہاں کا قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تو وہیں پولیس کی ٹیم ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

بچوں کے معمولی تنازعہ میں خاتون کے بہیمانہ قتل کے بعد علاقے میں ہلچل ہے۔ پولیس خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ ملزمین کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے اور ان کے ممکنہ چھپنے کی جگہ تلاش کرنے کے لئے پولیس ٹیم تشکیل تعینات کی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 7:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details