اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: ٹیم مودی سپورٹر سنگھ نے وسیم رضوی کی گرفتاری کی مانگ کی

وسیم رضوی کے متنازعہ بیان کے بعد ٹیم مودی سپورٹر سنگھ کے صدر نے کہا کہ اگر وسیم رضوی شیعہ وقف بورڈ کے دوبارہ چیئرمین بنتے ہیں تو یقین مانیے جتنا بھی مسلمان بھارتی جنتا پارٹی سے جڑا ہے وہ سب ٹوٹ جائے گا ۔وسیم رضوی بھارتی جنتا پارٹی کے لوگوں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی بیان بازی کر رہا ہے

ٹیم مودی سپورٹر سنگھ نے وسیم رضوی کی گرفتاری کی مانگ کی
ٹیم مودی سپورٹر سنگھ نے وسیم رضوی کی گرفتاری کی مانگ کی

By

Published : May 31, 2021, 6:36 PM IST

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کہ سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قرآن شریف کی 26 آیتوں کو ہٹا کر نیا قرآن شریف لکھا ہے اور میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے مانگ کرتا ہوں کی میرے ذریعے لکھا گیا نیا قرآن شریف ملک بھر کے مدرسوں اور بازار میں نافذ کیا جائے۔

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے اس بیان کے بعد ملک بھر سے اب ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ ٹیم مودی سپورٹر منچ کے صوبائی صدر رئیس آغا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو انسان قرآن شریف کو پڑھنا نہیں جانتا اس نے اب دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مکمل قرآن شریف لکھ لیا ہے ۔وسیم رضوی ایک جاہل آدمی ہے اس کو قرآن شریف کی اہمیت نہیں معلوم۔

ٹیم مودی سپورٹر سنگھ کے ریاستی صدر نے مزید کہا کہ اگر وسیم رضوی شیعہ وقف بورڈ کے دوبارہ چیئرمین بنتے ہیں تو یقین مانیے جتنا بھی مسلمان بھارتی جنتا پارٹی سے جڑا ہے وہ سب ٹوٹ جائے گا ۔وسیم رضوی بھارتی جنتا پارٹی کے لوگوں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کی بیان بازی کر رہا ہے۔سپریم کورٹ میں بھی وسیم رضوی کی اس معاملے سے متعلق عرضی خارج ہو چکی ہے۔ ملک کے وزیراعظم کو خط لکھ کر یہ مانگ کرنا کہ وسیم رضوی کے ذریعے لکھا گیا قرآن مجید مدرسوں میں لاگو کیا جائے۔ وزیراعظم نریندر مودی وسیم رضوی کی کوئی سنوائی نہیں کریں گے۔

ٹیم مودی سپورٹر سنگھ نے وسیم رضوی کی گرفتاری کی مانگ کی
انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور مسلمان وسیم رضوی کو مسلمان نہیں مانتے۔ ہم وسیم رضوی کی مخالفت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان کے لکھے خط کو خارج کر دیں گے۔وسیم رضوی کے متنازعہ بیان ملک کا ماحول خراب کرسکتے ہیں ۔لہذا ایسے لوگوں کو کھلے عام گھومنے نا دیا جائے اور ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کرکے انہیں جیل بھیجا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details