اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: امام بارگاہ میں خمسہ مجالس کا انعقاد

اترپردیش کے مرادآباد میں شیعہ برادری خمسہ مجالس کا انعقاد کیا۔ ایام عزاء کا سلسلہ محرم کی چاند رات سے شروع ہوکر تقریباً سوا دو مہینے جاری رہتا ہے۔

امام بارگاہ میں خمسۂ مجالس کا انعقاد
امام بارگاہ میں خمسۂ مجالس کا انعقاد

By

Published : Oct 13, 2021, 5:32 PM IST

Updated : Oct 13, 2021, 9:18 PM IST

آٹھ ربیع الاول کو یہ سلسلہ ختم ہوتا ہے کیونکہ آٹھ ربیع الاول گیارہویں امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ ہے۔

امام بارگاہ میں خمسۂ مجالس کا انعقاد

ان سوا دو مہینوں میں جتنی شہادتیں واقع ہوئی ہیں ان میں یہ آخری شہادت ہے اسی لئے آٹھ ربیع الاول ایّام عزاء کی آخری تاریخ قرار دی گئی ہے۔

اسی سلسلے کے تعلق سے ریاست اتر پردیش کے مرادآباد آزاد نگر امام بارگاہ میں خمسہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

ان مجالس کو مولانا سید رضا حیدر نے خطاب کیا اور مرثیہ خوانی کے فرائض عباس حیدر زیدی اور ان کے ہمنواؤں نے انجام دیے۔

مولانا نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے بیٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نسل بیٹوں سے ہی نہیں بلکہ بیٹی سے بھی چلا کرتی ہے۔

انہوں نے جناب رسول خداﷺکی بیٹی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ رسول خدا کی نسل اللہ نے ان کی بیٹی فاطمہ زہراؓ سے چلائی۔ اس کے ثبوت میں انہوں نے قرآن کا سورہ کوثر پیش کیا جس کی پہلی آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ ہم نے آپ کو کثرت اولاد عطا کی۔

Last Updated : Oct 13, 2021, 9:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details